بھٹکل:5/مارچ (ایس او نیوز) مسلم طبقے میں دڑھار اور روبیلا کو لےکر سوشیل نیٹ ورک پر جو غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں اس کو دور کرنے کے لئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشرایم این منجوناتھ ، تحصیلدار وی این باڈکر اور ضلع میڈیکل آفیسر کی ٹیم اتوار کو جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے جامعہ کی انتظامیہ ، مہتمم ، اساتذہ اور دیگر عملے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انجکشن کو لے کر مسلمانوں میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ہلیال کے ڈاکٹر سلیم اور ڈاکٹر ونایک نے انجکشن کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ جامعہ کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے نے سرکاری افسران کی جامعہ آمد پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ انجکشن کو لے کر جو اپیل ہم سے کی گئی ہے ہم اپنی طرف سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے البتہ اس سلسلے میں مجلس اصلاح وتنظیم جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کا بھرپور تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر علی پبلک اسکول کے جنرل سکریٹری ، جامعہ اسلامیہ کے استاد مولانا محمد الیاس ندوی ، جامعہ مسجد کے خطیب مولاناعبدالعلیم ندوی سمیت کئی علماء کرام موجود تھے۔